Sanaullah madani biography of williams
Hafiz Sanaullah Madani · Categories: FATAWA, ISLAM · Language: URDU · Format: PDF....
فضیلۃ الشیخ حافظ ثناءاللہ مدنی رحمہ اللہ
شیخ الحدیث مفتی حافظ ثناءاللہ مدنی رحمہ اللہ(سابقہ شیخ الحدیث و مدیر التعلیم: جامعہ سلفیہ فیصل آباد)کا مختصر تعارف
ملائكة حراس السماء وأصحاب الحديث حراس الأرض‘‘
’’فرشتے آسمان کے نگہبان ہیں اور محدثین زمین کے‘‘
نام ونسب
ابو النصر حافظ ثناء اللہ بن عیسیٰ خان بن اسماعیل خان المدنی
ولادت
آپ لاہور کے قریب کلس نامی قصبہ میں 1940ء کو پیدا ہوئے۔
ابتدائی تعلیم
قیامِ پاکستان کے وقت کلس سے ہجرت کرکے آپ کے بزرگ سرہالی کلاں میں مستقل آباد ہوگئے
آپ نے پرائمری تعلیم اپنے گاؤں سرہالی کلاں میں حاصل کی۔اس کے بعد حفظ قرآن شروع کیا اور پھر صغر سنی میں قرآن مجید کا حفظ ماہر فن قاری خدا بخش صاحب سے کیا۔
آپ کے گاوں سرہالی کلاں کے ایک نیک سیرت بزرگ حاجی عبدالعزیز مرحوم کی علماء سے بہت قربت تھی۔اکثر علماء ان کے پاس ہی آ کر ٹھہرتے تھے۔انہوں نے مدنی رحمہ اللہ کے والد کو ترغیب دی کہ اپنی آخرت سنوارنے کے لیے ثناءاللہ کو دینی تعلیم پڑھاؤ۔انہوں نے اپنے بیٹے کی دینی تعلیم کے حصول کے لئے رضامندی ظاہر کردی۔چنانچہ حاجی عبدالعزیز مرحوم انہیں لے کر سیدھے جامعہ